جلال پوربھٹیاں، ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں کے مویشی ٹرک میں ڈال کرفرار

جلال پوربھٹیاں، ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں کے مویشی ٹرک میں ڈال کرفرار

جلالپوربھٹیاں(نمائندہ پاکستان)ٹھٹھہ گاہرہ میں ڈکیتی کی واردات ،مسلح ڈاکو لاکھوں کے مویشی گن پوائنٹ پر ٹرک میں ڈال کر فرار ،ڈاکوؤں نے سر پر پی ٹی آئی کے رومال باندھ رکھے تھے ۔تفصیلات کے مطابق جلالپوربھٹیاں کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ گاہرہ کے رہائشی رائے ثناء اللہ نے بتایا کہ گزشتہ رات گاؤں کے ساتھ ہی حویلی مویشیاں میں رات قریب 11بجے 15مسلح ڈاکو جو کہ کالی وردیوں میں ملبوس تھے نے حویلی میں داخل ہو کر بھتیجے بشارت علی کو باندھ دیا اور نوکر کو بھی باندھ اور حویلی میں موجود 7بھینس ،6گائے،ایک بیل اورتین چھوٹے مویشی بڑے ٹرک میں لوڈ کر کے لے گئے اور دو ڈاکوؤں نے ٹرک کے جانے تک متاثرین کو گن پوائنٹ پر رکھا اور بعد میں موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا ۔

مویشی لیکرفرار

مزید : علاقائی