بوریوالہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی زخمی

بوریوالہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی زخمی

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا،ملزمان اپنے زخمی ساتھی کو اٹھا کر فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ساڑھے دس بجے چک 295ای بی جملیرا روڈ پر موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے کی کوشش کی تو راہگیروں نے مزاحمت کرتے ہوئے شورڈالنا شروع کر دیا۔قریبی آبادی سے لوگ بھاگ کر جائے وقوعہ کی جانب آئے تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی اندھیرے میں فائر سے ان کا اپنا ساتھی ہی شدید زخمی ہو گیا جسے وہ اٹھا کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی جبکہ درجنوں دیہاتیوں نے بھی موٹر سائیکلوں پر تعاقب شروع کر دیا تو ملزمان دو دیہاتیوں کے قریب سے گزرنے کے بعد موٹر سائیکل پھینک کر کھیتوں کی جانب اپنے ساتھی کو اٹھا کر غائب ہو گئے ڈی ایس پی بورے حافظ خضر زمان بھی سرکل پولیس کی نفری کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے اور کھیتوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا پولیس نے بتایا کہ جلد ہی ملزمان گرفتار کر لیے جائیں گے۔

مزید : علاقائی