چیچہ وطنی:تین ملزمان نے ایک شخص کو لوٹ لیا،مزاحمت پر زخمی
چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)تین مسلح افراد نے ایک شخص کو روک کر ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار مار کر شدید زخمی کر دیا۔نواحی گاؤں52/12-L کے رہائشی محمد اکبر ولد محمد امیر نے رپورٹ درج کرائی کہ میں اپنے زرعی رقبہ پر جا رہا تھا کہ راستے میں 50/12-L کے قریب تین مسلح افراد نے مجھے روک لیا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے ہزاروں کی نقدی چھین لی جب میں نے مزاحمت کی تو ملزمان نے پسٹل کے بٹ مار کر مجھے شدید زخمی کر دیا۔
پولیس نے شک کی بنا پر فلکشیر اور اسکے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔