گگو منڈی :6مسلح افراد نے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گگو منڈی :6مسلح افراد نے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گگو منڈی ( نامہ نگار)6مسلح افراد نے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ملزمان فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 267ای بی کے بھٹہ خشت کا چوکیدرار محمد صدیق رات اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رات محمد یوسف ،عبدالقیوم ،محمد اسلم اور ان کے تین نا معلوم ساتھی ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر آ گئے اور مبینہ طور پر محمد صدیقچ کو کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

تشدد کے نتیجہ میں چوکیدار محمد صدیق لہو لہان ہو گیا اس کی چیخ و پکار پر لوگ پہنچے تو ملزمان فرار ہو گئے ۔مضروب کو انتہائی تشویش ناک حالت میں R.H.Cگگو منڈی پہنا دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی