مختلف واقعات میں فائرنگ اور تشدد سے چار افراد زخمی

مختلف واقعات میں فائرنگ اور تشدد سے چار افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا(بیورو رپورٹ) مختلف واقعات میں فائرنگ اور تشدد سے چار افراد زخمی ہو گئے دھریمہ میں ربنواز نامی شخص کے بیٹے احسان کو پرانی دُشمنی پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا۔ مجاہد کالونی میں معمولی تلخ کلامی پر نثار کو صدام اور انور وغیرہّ نے ہتھوڑا مار کر شدید زخمی کر دیا۔
139جنوبی میں ذوالفقار نامی شخص نے سابقہ رنجش پر کلہاڑی کے وار کرکے محمد حیات کو زخمی کر دیا،علاوہ ازیں دودہ میں گالی گلوچ پر ظفراقبال نامی شخص کو اسکے مخالفین نے ڈنڈوں کے وار کر کے لہولہان کر دیا۔

پولیس نے متاثرین کی اطلاع پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

مزید :

علاقائی -