گوجرانوالہ’’عمیری‘‘ گینگ گرفتار،4موٹر سائیکلیں،3لاکھ نقدی برآمد

گوجرانوالہ’’عمیری‘‘ گینگ گرفتار،4موٹر سائیکلیں،3لاکھ نقدی برآمد

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے عمیر عرف عمیری موٹر سائیکل چور گینگ کے 4اراکین کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے چار موٹر سائیکل اور تین لاکھ روپے نقدی برآمد کی ہے ۔گرفتار ملزمان میں عمیر ارائیں سکنہ کچی آبادی فیصل آباد ، غلام یاسین آرائیں سکنہ ملت کالونی فیصل آباد ، اشفاق سکنہ کمالیہ اور اللہ بخش سکنہ فیصل آباد شامل ہیں ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ان کا گروہ ضلع ہذا کے مختلف علاقہ جات سے درجنوں موٹر سائیکلیں چوری کرکے ڈیرہ اسماعیل خان و بھکر لے جا کر فروخت کرچکا ہے۔جہاں ان کے ریسور، موٹر سائیکلوں کے جعلی کاغذات بنوا کر انہیں دیہاتیوں کے ہاتھوں فروخت کرتے تھے ۔ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ موٹر سائیکل چوری کر کے سپےئر پارٹس کی شکل میں بھی فروخت کرتے ہیں ۔ملزمان کی نشاندھی پر چارموٹر سائیکلیں برآمد ہو چکی ہیں جب کہ ان کے قبضہ سے تین لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔برآمدہ موٹر سائیکل اور رقم مقامی پولیس کے ذریعے مدعی مقدمات کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے بھی تحرک کیا جا رہا ہے ۔ سماجی و کاروباری حلقوں سمیت شہریوں نے بھی پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرمعین مسعود کا کہنا ہے کہ شہریوں کی مال و جان کا تحفظ فراہم کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔

مزید : علاقائی