شاہدرہ،پھوپھی زاد بھائی کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کردیا

شاہدرہ،پھوپھی زاد بھائی کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)شاہدرہ کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنے پھوپھی زاد بھائی کو معمولی بات پر اینٹوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ بوٹا پارک کے رہائشی حسیب کا اپنے پھوپھی زاد بھائی 40 سالہ اظہر کے ساتھ معمولی بات پرجھگڑا ہوا۔ گزشتہ روز دونوں کا دوبارہ آمنا سامنا ہو گیا جس پر حسیب نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اظہر حسین کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا بعد میں اینٹوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرمردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے اورمقتول کے بیٹے نعمان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -