پتنگ بنانے، بیچنے اور اڑانے کے الزام میں50ملزمان گرفتار

پتنگ بنانے، بیچنے اور اڑانے کے الزام میں50ملزمان گرفتار

لاہور(خبرنگار) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 50ملزمان کو پتنگ بنانے، بیچنے اور اڑانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسد سرفراز خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بنانے، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہر میں45مقدمات درج کرکے50ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 80سے زائد پتنگیں،10 چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسد سرفراز خان نے کہاکہ مجرمانہ غفلت پر پتنگ اڑانے والوں کے والدین کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔والدین کی غفلت کے باعث کئی گھروں کے چراغ پتنگ بازی کی نذر ہوچکے ہیں۔تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

مزید : علاقائی