چیف جسٹس پاکستان نے شیخوپورہ میں بچے پر امام مسجد کے تشدد کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے شیخوپورہ میں بچے پر امام مسجد کے تشدد کا نوٹس لے لیا

لاہور،اسلام آباد (کرائم رپورٹر) 10سالہ بچے پر امام مسجد کے تشدد کا نوٹس چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوشیخوپورہ کو 7 اگست کو ذاتی طور پر طلب کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ میں امام مسجد نے 10سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اس واقعے کا چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا،جس کے بعد چیف جسٹس نے ڈی پی اوشیخوپورہ کوریکارڈسمیت 7 اگست کوطلب کرلیا،امام مسجد نے مسجد سے چند روپے چوری کرنے پر زوہیب کوتشدد کانشانہ بنایا،ذرائع کے مطابق بچے کا والد مزدور ہے ایف آئی آر کروانے گیا تو محرر نے تھانے سے نکال دیا ۔

مزید : علاقائی