65سالہ بزرگ کی کپڑے سے پھندا لگی ہوئی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

65سالہ بزرگ کی کپڑے سے پھندا لگی ہوئی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(نامہ نگار) 65سالہ بزرگ کی سر پرلپٹنے والے کپڑے سے پھندا لگی ہوئی درخت سے لٹکتی لاش برآمد،تھانہ صدر کی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکرپوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں کے کسی شخص نے اطلاع دی کہ نواحی علاقہ مرالی کے قریب ایک لاش درخت سے لٹک رہی ہے جس پر تھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاش کو قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔لواحقین و اہل خانہ کے منور،تصور اور ظفرکے مطابق65سالہ بزرگ کا نام محمد اشرف ہے اور وہ اپنی بیماری سے پریشان تھا جبکہ اس کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا ۔

اور کل رات سے اہل خانہ کے ساتھ ناراض ہو کر گھر سے غائب تھا۔

مزید :

علاقائی -