کھڈیاں خاص،ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی و دیگر سامان سے محروم کردیا
کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی)کھڈیاں خاص اورگردونواح ایک ہی رات میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وار داتیں۔ شہر میں خوف حراس کی فضا۔شہریوں کابڑھتی ہوئی واردتوں پرتشویش کااظہار۔واقعات کے مطابق گزشتہ رات حاجی جان محمدکالونی میں محنت کش محمد شفیق بھٹی حسب معمول رات گھرمیں اہلخانہ کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ پانچ کس نامعلوم ڈاکودیواریں پھلانگ کراندرداخل ہوئے ۔گن پوائنٹ پر اٹھایا اوریرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر کی تلاشی کے دوران ہزاروں روپے نقدی دیگر پارچا جات وغیرہ لوٹ لئے اوربعدازاں ساتھ ہی اس کے بھائی محمد رفیق کے گھر داخل ہوکر ہزار روں روپے نقدی اور دیگر قیمتی گھریلوں سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
مذاحمت پرخواتین سمیت اہلخانہ کوتشددکانشانہ بنایا۔ اسی طرح ایک اورواقع محمد منیر جو کہ محلہ باغ والا میں ہوٹل چلاتا ہے اس کی دوکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چورقیمتی ایل سی ڈی اورنقدی رقم چوری کر کے لے گئے ۔علاوہ گاؤں ڈھلم ہٹھاڑ کا رہائشی محمد تاج سودا سلف لینے کھڈیاں سبز منڈی آیا اور اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے سامان وغیرہ خرید اری کیلئے گیاجب واپس آیا تو دیکھا اس موٹر سائیکل غائب تھی جونامعلوم چورچوری کرکے لے گئے۔
علاقہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس کی فضاپیداہوچکی ہے۔اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔