ملک وال،ہزارہ ایکسپریس ٹرین میں سوار مسافر خاتون جاں بحق

ملک وال،ہزارہ ایکسپریس ٹرین میں سوار مسافر خاتون جاں بحق

ملک وال(نامہ نگار)شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے ہزارہ ایکسپریس ٹرین میں سوار مسافر خاتون جاں بحق ، نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ، تفصیلات کیمطابق موضع ڈنگہ کا رہائشی محمد شریف اپنی 50سالہ بیوی کے ہمراہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین میں کراچی سے واپس گھر ڈنگہ آ رہا تھا کہ ٹرین جب ملک وال اسٹیشن کے قریب پہنچی تو شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے اس کی بیوی کی طبیعت خراب ہو گئی جسے ملک وال اسٹیشن پر اتار کر ریلوے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال جاتے ہوئے رستہ میں ہی دم توڑ گئی ، ریلوے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ۔۔

مزید : علاقائی