مدرسہ کا طالب علم اغواء کارو ں کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گیا

مدرسہ کا طالب علم اغواء کارو ں کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گیا

سرگودھا(بیورو رپورٹ) مدرسہ کا طالب علم اغواء کارو ں کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی، ہاتھی ونڈ کے رہائشی ممتاز کا 14سالہ بیٹاتکاثر مدرسہ پڑھنے کے لیے گیا جسے ملزمان راستے میں اغواء کر کے راولپنڈی کے علاقے میں لے گئے جہاں سے ملزمان نے بذریعہ فون ورثاء سے رابطہ کیا بچے کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری تھیں کہ اس دوران وہ ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گزشتہ روز گھر پہنچ گیا اور تمام صورتحال سے آگاہی کے بعد ورثاء تھانے پہنچ گئے پولیس نے سرفراز وغیرہ 3افراد نے طالب علم کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی