ماموں کانجن،ڈاکوؤں کا 3 رکنی گروہ سرگرم ،ایک رات میں 3 وارداتیں

ماموں کانجن،ڈاکوؤں کا 3 رکنی گروہ سرگرم ،ایک رات میں 3 وارداتیں

ماموں کانجن(نمائندہ خصوصی) ماموں کانجن کے علاقہ میں ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ نے ایک ہی رات میں تین کاروائیاں میں تین موٹر سائیکلیں ،نقدی اور موبائل فون چھین لئے ایک مقام پردوران ڈکیتی پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ڈاکو چھینی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق پہلی واردات اندرون شہر عبد اللہ ٹاؤن کے قریب ہوئی جہاں سے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ریٹائرڈ فوجی ملک عبد الحمید اور اسکے رشتہ دار ملک محمد ارشد سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ،13500روپے نقدی اور موبائل فونزچھین لئے دوسری واردات کلیانوالہ روڈ پر لیاقت چوک کے قرین ہوئی جہاں نواحی گاؤں 501گ ب کے رہائشی ربنواز وہنیوال سے 6500روپے نقدی جبکہ تیسری واردات 507گ ب روڈ پر باغ پلی کے قریب ہوئی جہاں چک507گ ب کے رہائشی زبیر نامی نوجوان سے اسکی موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لیا تاہم یوسی کانسٹبلان عرفان اور عمر حیات بلوچ کی بروقت مداخلت اور فائرنگ سے ڈاکو چھینی موٹر سائیکل چھوڑ کر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو گئے پولیس نے روائتی انداز سے ڈاکوؤں کی تلاش لٹنے والوں کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔

مزید : علاقائی