پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،24اشتہاریوں سمیت76ملزمان گرفتار

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،24اشتہاریوں سمیت76ملزمان گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،24اشتہاریوں سمیت76ملزمان گرفتار،516 لیٹر شراب،7کلو 655گرام چرس،1کلاشنکوف،12 پسٹل،3 گن اور47گولیاں برآمد،ایک چور گرفتار قبضہ سے نقدی برآمد اور3016مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ ملک پور نے ایک چور ندیم کو گرفتار کر کے اس کہ قبضہ سے نقدی 11 ہزار روپے برآمد کیے۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے24 اشتہاریوں اور2 عدالتی مفروران محمد بشیر، مصور اقبال، عبدالمجید، ظہیر، مختیار احمد، محمد ناصر، رمضان، یسین، نادر حسین، محمد احسان، سکندر، احمد خان اور اشفاق کو گرفتار کیا۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے32 ملزمان محمد عمر، منظور احمد، مجاہد، مہدی حسن، عباس علی، بشیر احمد، محمد یونس، محمد اعظم، حفیظ، سلیم، اقبال مسح،اظہر،محمد سلیم، محمد عمران، مجیب ، محمد طارق اور مقبول کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 516 لیٹر شراب ،7655گرام چرس برآمدکی ۔ جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے17ملزمان محمد عرفان، قیصر، وقاص، عمران، مظہر حسین، اعظم حسین، اورنگزیب، عدنان، محمد عمران، دلدار، محبوب، محمد اشفاق، علی، محمد عرفان اور محمد ارسلان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1 کلاشنکوف، 12 پسٹل،03 گن،7کارتوس اور 47 گولیاں برآمد کیں ا ور3016 مسافروں کو مدد فراہم کی۔پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کارروائی کرتے ہوئے08گمشدہ بچوں غلام یسین، نصیر احمد، سمع اللہ، محمد آصف، محمد علی، طاہر، ثمینہ اور رخصانہ بی بی کو ان کے والدین سے ملوایا۔

مزید : علاقائی