چوڑی ، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی، طلائی زیوارت، گاڑیوں سے محروم

چوڑی ، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی، طلائی زیوارت، گاڑیوں سے محروم

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سے محروم کردیا، تفصیلات کے مطابق اچھرہ میں عدنان اور فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، بادامی باغ میں اشرف اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شفیق آباد میں امجد علی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، شاہدرہ میں عاصم علی اور فیملی سے 3لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، رائے ونڈ میں عابد سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون،سبزہ زار میں شہزاد اور فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، غالب مارکیٹ میں فواد اور فیملی سے4لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، ڈیفنس میں ارسلان اور فیملی سے8لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شمالی چھاؤنی میں اسد علی اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، فیصل ٹاون میں ڈاکوؤں نے جمیل سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون چھین لیا، گارڈن ٹاؤن، شادمان، لاری اڈ ہ سے کاریں جبکہ رائے ونڈ، ستوکتلہ، ڈیفنس، شمالی چھاونی، غازی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید : علاقائی