چشتیاں،گھریلو جھگڑے کی بنا پر 12سالہ طالبہ کی خود کشی
چشتیاں (نمائندہ پاکستان)چک 9گجیانی میں تقریبا 12سالہ طالبہ فاطمہ ساجد نے گھریلو جھگڑے کے باعث گلے میں پھندہ ڈال کر چھت والے پنکھے سے لٹک گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ ساتویں کلاس کی طالبہ تھی اور ساجد عمر دراز خاں کی بیٹی تھی وقوعہ کے روز وہ گھر والوں سے اس کا معمولی بات پر جھگڑا ہوا تو اس نے کمرے میں جاکر دروازہ بند کر کے گلے میں دوپٹے سے پھندہ ڈال کر چھت والے پنکھے سے لٹک گئی۔
پتہ چلنے پر گھر والوں نے دروازہ توڑ کر اسے نکالا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور موت کی آغوش میں چلی گئی۔