شورکو ٹ،چوری کی واردات،2 گھروں سے لاکھوں کا سامان لے گئے

شورکو ٹ،چوری کی واردات،2 گھروں سے لاکھوں کا سامان لے گئے

شورکو ٹ(نمائندہ خصوصی) ہاؤسنگ کالونی شورکوٹ میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے دو گھروں میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے ریٹائرڈ پٹواری ملک محمد رمضان اور بابا مقبول کے گھروں میں داخل ہو کر موبائل فون ‘ کپڑے اور دیگر گھر کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے اس واقعہ کٗی اطلاع چوکی سٹی پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی۔

مزید : علاقائی