شورکو ٹ، حویلی لنک کینال نہر سے ایک شخص کی نعش برآمد

شورکو ٹ، حویلی لنک کینال نہر سے ایک شخص کی نعش برآمد

شورکو ٹ(نمائندہ خصوصی)نواحی علاقہ شاہ صادق نہنگ کے قریب حویلی لنک کینال نہر سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ،تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ رات کے وقت شاہ صادق نہنگ کے قریب حویلی لنک کینال نہر سے ایک شخص محمد اخلاق سکنہ اپٹھ جنجیانہ شورکوٹ جو کہ قائم بھروانہ میں خراد کی دوکان پر کام کرتا تھا۔

کی لاش نہر میں تیرتی ہوئی نظر آئی جسے لوگوں نے دیکھ کر ریسکیو1122کو اطلاع دی جنہوں نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ آپریشن کر کے لاش کو نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی تاہم کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی پولیس ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے ۔

مزید : علاقائی