منڈی احمدآباد،اوباش کی 5سالہ بچی سے مبینہ بداخلاقی کی کوشش
منڈ ی احمد آباد( نامہ نگار)پانچ سالہ بچی کے ساتھ اوباش نوجوان ناظم کی مبینہ بداخلاقی کی کوشش بچی کی چیخ و پکارپر اہل محلہ موقع پر آگئے ، ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا درگت بنانے کے بعد حوالہ پولیس کردیا مقامی پولیس نے ملزم ناظم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاوں جھگیاں ہاموں کے رہائشی حاجی محمد اقبال قوم بھٹی کی پانچ سالہ بیٹی(ت) اپنے ناناکے گھرجارہی تھی کہ ناظم علی قوم گیمارنے بچی کوپکڑکراپنے گھرکے اندرلے گیااور زبردستی بداخلاقی کی کوشش کرنے لگا بچی کی چیخ وپکارسن کر وہاں کے رہائشی قربان علی ، افتخارحسین ودیگر موقع پر آگئے اورملزم ناظم علی کوموقع پر پکڑلیا بعدازاں اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملز م کو حراست میں لے لیا مدعی حاجی محمد اقبال کی تحریری درخواست پر مقامی پولیس نے ملزم ناظم علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔