کماد کی بہتر پیداوار کیلئے ضرر رساں کیڑوں کو کنٹرول کرنا ضروری

کماد کی بہتر پیداوار کیلئے ضرر رساں کیڑوں کو کنٹرول کرنا ضروری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر )حالیہ سالوں میں کماد کی اوسط پیداوار 607 من فی ایکڑ رہی جبکہ ترقی پسند کاشتکار2000 من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کر رہے ہیں ۔محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کماد کی فصل سے اچھی پیداوار کے حصول کے لئے اثرانداز کئی عوامل میں سے حملہ آور کیڑوں پر کنٹرول حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے کماد کے ان ضرر رساں کیڑوں کا بروقت تدارک نہ کیا جائے تو یہ پیداوار میں بہت بڑی کمی کا سبب بنتے ہیں، دیمک، جڑ، تنے اور چوٹی کے گڑوویں/بورر، گرداسپوری بورر، گھوڑا مکھی، سفید مکھی اور مائٹس ان کیڑوں میں شامل ہیں جبکہ دیمک پودوں کی جڑوں اور زیرِ زمین حصوں کو کھاکر نقصان پہنچاتی ہے اور ریتلی، خشک اور نئی آباد زمینوں میں اس کا حملہ زیادہ ہوتا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ کھیت کی بروقت آبپاشی کی جائے،سیاہ بگ کے بالغ اور بچے پتوں کے غلاف کے اندر رہتے ہوئے پتوں کا رس چوستے ہیں جس سے متاثرہ فصل کی رنگت زرد اور پتوں پر گہرے سرخی مائل دھبے بن جاتے ہیں جبکہ خشک سالی میں اس کا حملہ زیادہ ہوتا ہے،سیاہ بگ کے تدارک کے لئے ضروری ہے کہ فصل کو پانی کی کمی نہ آئے دی جائے، چوٹی کا گڑوواں /بورر کماد کی فصل پر حملہ آور ہونے والا اہم کیڑا ہے ۔سنڈی کا رنگ سفید اور پیٹ پر لمبے رخ ایک گہرے بھورے رنگ کی دھاری ہوتی ہے۔ گنے کی چوٹی کی طرف شاخوں کا گچھا سا بن جاتا ہے۔ سردیوں میں یہ کیڑا سنڈی کی حالت میں گنے کی چوٹی میں ہوتا ہے۔تنے کے بور کی سنڈی کا رنگ مٹیالا سفید یا زرد اور جسم کے اوپر بھورے رنگ کی پانچ دھاریاں ہوتی ہیں۔ سردیاں سنڈی کی حالت میں مڈھوں میں گزارتا ہے۔
سنڈی جولائی میں تنے میں سرنگیں بناتی ہے اور یہ عمل ستمبراکتوبر تک جاری رہتا ہے۔ گنے کے پہلو میں شاخیں نکل آتی ہیں۔ کے بورر کی سنڈی کا رنگ سفید دودھیا، سر کا رنگ زرد بھورا اور جسم جھری دار ہوتا ہے۔یہ کیڑا موسم سرما سنڈی کی حالت میں مڈھوں میں گزارتا ہے۔کماد کے گڑ ووں کے طبعی انسداد کے لئے کماد کے کھیتوں میں مارچ تا اکتوبر روشنی کے پھندے لگائیں۔ یہ پروانے تلف کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔اس کے علاوہ محکمہ زراعت یا شوگر ملز کی لیبارٹریوں سے دستیاب مفید کیڑوں کے کارڈلے کر شروع ہی سے کھیتوں میں لگائیں،سفید مکھی کے طبعی انسداد کے لئے گنے کی اونچائی چھ فٹ ہونے سے پہلے دانے دار زہر استعمال کریں۔

مزید :

کامرس -