گوجرانوالہ ،پولیس کی کارروائی ،8اشتہاری اور2گینگ کے 5افرادگرفتار

گوجرانوالہ ،پولیس کی کارروائی ،8اشتہاری اور2گینگ کے 5افرادگرفتار

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) گوجرانوالہ پولیس نے شہراور اسکے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں کرنے والے 2خطر ناک گینگز کے 5ارکان کو زبردست مزاحمت کے بعد گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مالیت کا مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ 8اشتہاریوں کو بھی پکڑلیا ۔ یہ کارروائی سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ سرکل فرحان اسلم کی براہ راست کمان میں ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ عدنان اعجاز ، ایس ایچ او تھانہ لدھیوالا وڑائچ معین فیصل اور دیگر افسران اور ملازمین پر مشتمل چھاپہ مار ٹیموں کی اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

پولیس ٹیموں نے ایکشن سے متعدد ملزمان کی خفیہ ریکیاں کروائیں اور انکے خفیہ ٹھکانوں کی نشاندہیاں بھی حاصل کیں ۔

مزید : علاقائی