چھٹی کے روز ون ویلنگ کا خونی کھیل جاری رہا،پولیس بے بس

چھٹی کے روز ون ویلنگ کا خونی کھیل جاری رہا،پولیس بے بس

لاہور(خبرنگار)سخت پا بند ی کے باو جود اتوار کے روز مختلف مقامات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ ،ریس لگانے کے واقعات ،پولیس اور ٹر یفک وارڈن اس خطرناک کھیل کو روکنے میں بری طرح ناکام ،تفصیلات کے مطا بق پوش علاقوں میں چھٹی کے روز را ت گئے تک گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فورٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے،ٹریفک وارڈن اس کھیل کو رو کنے میں ناکام رہے ،گز شتہ روز 100سے زائدموٹر سائیکل سواروں نے ون ویلنگ کی۔

جس میں تھا نہ مغل پورہ ،شمالی چھا ؤ نی پل اپر مال روڈ انڈر پاس ریس کورس کا علاقہ شامل ہے ۔

مزید : علاقائی