2017-18، نان ٹیکشائل گروپ کی بر آمد ات 9,7ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

2017-18، نان ٹیکشائل گروپ کی بر آمد ات 9,7ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران نان ٹیکسٹائل گروپ کی ملکی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر نان ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 9.69 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ٹیکسٹائل گروپ کی روائتی قومی برآمدات میں 8.67 فیصد کا اضافہ ہوا اور مالی سال کے اختتام پر برآمدات کا حجم 13.53 ارب ڈالر تک بڑھ گیا اس طرح مالی سال 2016-17ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران نان ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں 22 فیصد جبکہ ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں 8.67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -