چین کے ہائبرڈ رائس ماہرین کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

چین کے ہائبرڈ رائس ماہرین کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)چین کے ہائبرڈ رائس ماہرین کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا اور پاکستانی زرعی سائنسدانوں کو ہائبرڈ سیڈز کی اقسام کے فروغ کیلئے تربیت اور معلومات کا تبادلہ کرے گا تاکہ چاول کی کاشت کے علاقوں میں ہائبرڈ سیڈز کو متعارف کرایا جا سکے۔پاکستان زرعی تحقیقی کونسل کے ممبر پلانٹس سائنس ڈاکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر سے40 سائنسدانوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو ہائبرڈ رائس ٹیکنالوجی سے متعلق تجربات اور معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا کہ چین کی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد ہائبرڈ سیڈز رائس کی اقسام کا فروغ اور اس شعبے سے وابستہ افراد کی استعداد کار بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاول کی کاشت کے علاقوں میں ہائبرڈ چاول کاشت کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 8 لاکھ ہیکٹرز اراضی پر چاول کاشت کیا گیا جس سے مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہائبرڈ چاول کی کاشت سے 74 لاکھ ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوئی ہے جس میں سے مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ 40 فیصد برآمد بھی کیا۔

مزید :

کامرس -