نئی حکومت پاکستان کو خود انحصاری کی طرف گامزن کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، میاں اشفاق

نئی حکومت پاکستان کو خود انحصاری کی طرف گامزن کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نئی آنے والی حکومت پاکستان کو خود انحصاری کی طرف گامزن کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی ۔ ہمارے ملک کو اقتصادی مشکلات پر قابو پانے اور معیشت کو فروغ دینے کیلئے امداد کی بجائے تجارت کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارا ملک گزشتہ حکومت کی پالیسیوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بات بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔پاکستان کو امریکہ کے ساتھ ساتھ یورپی یونین سے سرگرم تجارتی تعلقات قائم کرنے چاہئیں اور اس ضمن میں مناسب اقدامات کئے جانے کی صورت میں پاکستان کی ان ممالک کیلئے برآمدات جلد ہی دوگنا ہو جائیں گی۔

مزید :

کامرس -