چین نے بی آئی آر ممالک کیلئے 19ارب ڈالر کے قرضے جاری کئے
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چائنہ ایگزم بینک نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کیلئے 19ارب امریکی ڈالر کے خصوصی قرضے جاری کئے ہیں،یہ قرضے گذشتہ سال جاری کئے جانے والے قرضوں کی نسبت37فیصد زیادہ ہیں،تمام قرضوں کے بارے میں بینک اور متعلقہ پارٹیوں کے درمیان بینک پالیسی کے مطابق باقاعدہ معاہدے طے پائے ہیں،یہ رقوم توانائی،گرین فنانس اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں استعمال کئے جائیں گے،بینک کے چیئرمین ہو زیاؤ لیان نے کہا ہے کہ بینک سال کی دوسری ششماہی کے دوران بھی ترقی کی شرح برقرار رکھنے اور کاروبار میں فروغ کیلئے اپنی پالیسی جاری رکھے گا،یاد رہے کہ 2014سے 2017کے دوران بینک نے 930ارب یوآن سے زیادہ کے قرضے جاری کئے۔