عائشہ سٹیل ملز کے منافع میں 26 فیصد اضافہ

عائشہ سٹیل ملز کے منافع میں 26 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) گذشتہ مالی سال 2017۔18ء کے دوران عائشہ سٹیل ملز لمیٹڈ کے منافع میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔جمعرات کو الیگزر سکیورٹیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کا منافع 1.283 ارب روپے تک بڑھ گیا جس سے فی حصص آمدن بھی 1.54 روپے تک پہنچ گئی جبکہ مالی سال 2016۔17ء کے دوران کمپنی کو 1.020 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا اور کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.31 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس طرح مالی سال 2016۔17ء4 کے مقابلہ میں 30 جون 2018ء4 کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے کمپنی کے منافع میں 26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -