بنکو کے ڈیپارٹس اور فدیگر کھاتوں کا حجم 12607ارب روپے ریکارڈ
لاہور (کامرس رپورٹر)تمام شیڈولڈ بنکوں کے ڈیپازٹس اوردیگرکھاتوں کا حجم 12606.769 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.89فیصد کم ہے۔تمام شیڈولڈبنکوں کے ہفتہ وار سٹیٹمنٹ آف پوزیشن کے مطابق 13جولائی 2018کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران تمام شیڈولڈ بنکوں کے ڈیپازٹس اوردیگرکھاتوں کا حجم 12606.769 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.89فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں تمام شیڈولڈ بنکوں کے ڈیپازٹس اوردیگرکھاتوں کا حجم 12ہزار720 اعشاریہ 769ارب روپے ریکارڈ ہواتھا۔تاہم گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں تمام شیڈولڈ بنکوں کے ڈیپازٹس اوردیگرکھاتوں کے حجم میں 7.88فیصد اضافہ ہواہے۔اسی طرح کمرشل بنکوں کے تمام کھاتوں اورڈیپازٹس کا حجم 12ہزار525 اعشاریہ 797ارب روپے رہا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.97فیصد کم ہے۔سپیشلائیزڈ بنکوں کے ڈیپازٹس اوردیگر کھاتوں کا حجم 80.972 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 13.85فیصد زیادہ ہے۔تمام شیڈولڈ بنکوں کے مجموعی اثاثوں کا حجم 16ہزار638 اعشاریہ 797 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.15 فیصد کم تاہم گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.09فیصد زیادہ ہے۔تمام کمرشل بنکوں کے مجموعی اثاثوں کا حجم 16 ہزار375 اعشاریہ صفرسات ایک ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں اعشاریہ 20فیصد کم ہے ۔ سپیشلائیزڈ بنکوں کے مجموعی اثاثوں کا حجم 263 اعشاریہ 726ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.02فیصد زیادہ ہے۔