عالمی سطح پر خوراک کے نرخوں میں جولائی کے دوران کمی رہی، عالمی ادارہ

عالمی سطح پر خوراک کے نرخوں میں جولائی کے دوران کمی رہی، عالمی ادارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم (اے پی پی) عالمی سطح پر خوراک کے نرخوں میں جولائی کے دوران 3.7 فیصد کمی آئی۔عالمی ادارہ خوراک ایف اے او کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں عالمی سطح پر خوراک کے نرخ گزشتہ سال دسمبر کے بعد کم ترین رہے۔ایف او اے کی فوڈ باسکٹ میں دالیں،اجناس،آئل سیڈز،ڈیری مصنوعات،گوشت اور چینی شامل ہیں،ادارے کے مطابق ٖفوڈ پرائس انڈکس جولائی میں168.8 پوانٹس پر رہا جو کہ جون میں 175.3 پر تھا۔انھوں نے بتایا کہ جولائی میں گندم،مکئی اور چاول کی برآمدکے آرڈرز کم رہے جو خوراک کی قیمتوں پر اثرانداز ہوئے،سب سے زیادہ کمی چینی اور ڈیری پراڈکٹس کے نرخوں میں رہی۔

مزید :

کامرس -