کراچی ‘سی پیک کے تحت سٹیل ملز کی جگہ اقتصادی زون پر کام جاری

کراچی ‘سی پیک کے تحت سٹیل ملز کی جگہ اقتصادی زون پر کام جاری

کراچی(اکنامک رپورٹر) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت سندھ کے ضلع کراچی میں پاکستان سٹیل ملز کی جگہ اقتصادی زون پر کام جاری ہے،اقتصادی زون کیلئے 1500 ایکڑ اراضی حاصل کی جاچکی ہے اورصنعتی بستی کے قیام کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔وزارت منصوبہ بندی میں قائم سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق اقتصادی زون میں پھلوں اوراشیائے خوراک کی پرنٹنگ اینڈ پیکنگ ،سٹیل ، آٹو اینڈ الائیڈ ، فارما ، کیمیکل ، گارمنٹس اوردیگر متعلقہ صنعتوں کے قیام اوران کیلئے سہولیات پر توجہ دی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں صنعتی بستی کے قیام کی تجویز صوبائی حکومت کی جانب سے آئی تھی اور اس میں وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صنعتی برپا ہوگا۔ اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں مجموعی طورپر 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے۔

مزید : کامرس