عمرا ن خان کے موقف سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جان ملی ، سلطان محمود

عمرا ن خان کے موقف سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جان ملی ، سلطان محمود

سیری(آن لائن ) صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر قائد پاکستان عمرا ن خان کے د و ٹوک موقف سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جان ملی ہے میاں نواز شریف کشمیریوں کے خون سے غداری کی سزا بھگت رہا ہے مودی کے دوست کی سیاست25جولائی کو عوام نے دفن کر دی ہے آزاد کشمیر میں مودی کے دوست کی نشانی راجہ فاروق حیدر خان تیزی سے انجام کو پہنچنے کے لیے بیانات پر بیانات داغ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیائیں گجراں میں پی ٹی آئی پولینڈ کے راہنما چوہدری شبیر گورسی کے والد کی فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بیرسٹر سلطا ن محمود نے کہا کہ فاروق حیدر اے پی سی میں بیٹھ کر دوسروں کو کہتا ہے کہ استعفیٰ دیں لیکن خود وزارت عظمی پر براجمان ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے خلاف بھی یہ ہر جاتا ہے اور رقم ملنے پر چپ ہو جاتا ہے اسے جانے کی جلدی ہے انہوں نے کہا کہ میرانام چیئرمین کشمیر کمیٹی کے طور پر چلانے والوں کو علم ہونا چاہیے کہ اس کے لیے ممبر پارلیمنٹ ہونا ضروری ہے ۔

بیرسٹر سلطان محمود

مزید : علاقائی