ایبٹ آباد،مخالف گروپوں میں مسلح تصادم،2 افرادجاں بحق، ایک زخمی

ایبٹ آباد،مخالف گروپوں میں مسلح تصادم،2 افرادجاں بحق، ایک زخمی

ایبٹ آباد (این این آئی)ایبٹ آباد میں دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔ جسے بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جھڑپ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ مانگل کی حدود میں دو گروپوں پرانی دشمنی کے باعث گولیاں چل گئیں جس کے باعث دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ٗ ایک زخمی ہو گیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پایا۔ پولیس نے تصادم کی وجہ سابقہ دشمنی بتائی ہے۔

ایبٹ آباد

مزید : علاقائی