بھارت بندوق کے ذریعے انسانی آزادی کو دبانے سے گریز کرے ،زرداری

بھارت بندوق کے ذریعے انسانی آزادی کو دبانے سے گریز کرے ،زرداری

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر بھارت کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بندوق کے ذریعے انسانی آزادی کو دبانے سے گریز کرے ، عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت کا نوٹس لے ، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے چارٹر پر عمل کرائے تاکہ معصوم کشمیریوں کی خونریزی ختم ہو۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر بھارتی مظالم کے خلاف موثر آواز اٹھائے۔

مزید : علاقائی