کراچی میں آوارہ کتا ایک شخص کی جان لے گیا

کراچی میں آوارہ کتا ایک شخص کی جان لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن) آوارہ کتا ایک شخص کی جان لے گیا‘ 35 سالہ جاوید نامی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں ایک شخص کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا۔ 35 سالہ زخمی جاوید کو طبی امدادکیلئے کراچی کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا‘ حالت بگڑنے پر جاوید کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیکن وہاں پر جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے کتے کے کاٹنے کا زہر موت کی وجہ قرار دے دیا گیا۔
آوارہ کتا

مزید :

علاقائی -