سیاست میں مفاداتی اتحاد بنتے ختم ہو تے ہیں، فیصل صالح حیات

سیاست میں مفاداتی اتحاد بنتے ختم ہو تے ہیں، فیصل صالح حیات

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ سیاست میں مفادات کے تحت اتحاد بنتے بھی ہیں اور ختم بھی ہو تے ہیں سینیٹ میں اکثریت اپوزیشن جماعتوں کی ہے لہذا پی ٹی آئی کو قانون سازی کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنا پڑے گی پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والے9 نکاتی ایم او یو کی کوئی حیثیت نہیں ہے اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل صالح حیات نے کہا کہ سیاست میں ہر کسی کے مفادات ہوتے ہیں انہی مفادات کے تحت اتحاد بھی بنتے ہیں اور ختم بھی ہو تے ہیں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والے 9 نکاتی ایم او یو کی کوئی حیثیت نہیں ہے ایم او یو کے 8 نکات پر صوبائی حکومت نے عمل کرنا ہے سینیٹ میں اس وقت 70 فیصد اپوزیشن ہے اس لئے قانون سازی کے لئے پی ٹی آئی کو اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنا پڑے گی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی زمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

مزید : علاقائی