جانور کے حقوق کی تنظیم ’’بیٹر پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام آگاہی مہم کا آغاز

جانور کے حقوق کی تنظیم ’’بیٹر پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام آگاہی مہم کا آغاز

لاہور(سٹی رپورٹر) جانور کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم ’’بیٹر پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا،اس موقع پر شرکاء اپنے ہمراہ جانور بھی لائے ۔تنظیم کی چیئر پرسن سارا گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کی طرح جانوروں کے بھی حقوق ہیں ،ان کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنا جائز نہیں ،جس طرح ہم ان جانوروں سے کام لیتے ہیں اس طرح ان کی دیکھ بھال کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔ انتخابات کے دوران کچھ ایسے واقعات دیکھنے میں آئے تھے کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے جانوروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو انتہائی غیر اخلاقی بات ہے ،ہماری اس مہم کابنیادی مقصد یہی ہے کہ جانوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس کے لئے حکومتی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1