الیکشن میں غیر ملکی صحافیوں ، مبصرین کو مانیٹرنگ کی تمام سہولیات فراہم کی گئیں : نبیلہ غضنفر
لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے ریجنل آفس نے حال ہی میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے دوران غیر ملکی صحافیوں، مبصرین اور صوبہ بھر کے میڈیا کے نمائندوں کو مانیٹرنگ سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقنی بنائی۔ اس حوالے سے ملک کے اندر دو اہم اداروں کے درمیان بہترین ورکنگ رلیشن شپ دیکھنے میں آیا۔ ذرائع ابلاغ سے متعلقہ قواعہ وضوابطہ کو مزید مربوط فول پروف سٹاف لانے اور افسران کی میڈیا مینجمنٹ ٹریننگ کیلئے دونوں ادارے مستقبل میں بھی ایک دوسرے کوبھرپور تعاون فراہم کرتے رہیں گے یہ بات محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ہیڈ آفس کا دور کرنے والے پی آئی جی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل سہیل علی خان نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب نبیلہ غضنفر سے گفتگو کے دوران کہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی دی ماریہ رشید بھی ان کے ہمراہ تھیں ڈائریکٹر الیکٹرنک میڈیا عابد نور بھٹی ،ڈائریکٹر نیوز چودھری محمد عارف اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سہیل علی خان نے پرنٹ والیکٹرنک میڈیا سمیت جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے حکومتی فلاحی اقدامات کی تشہیر اور اشتہارات کے حوالے سے اپنے ادارے میں کی جانے والی اصلاحات سے ڈی جی پی آر پنجاب کے افسرا ن کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ اشتہارات کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے دونوں ادارے ایک دوسرے کے تجربات سے استفارہ کر سکتے ہیں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ نبیلہ غضنفر نے ڈی جی پی آئی ڈی کو محکمہ تعلقات عامہ کے مختلف شعبوں کے اغراض مقاصد اور یہاں صحافی برداری کو فراہم کی جانے والی خدمات بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈی جی پی آئی ڈی سہیل علی خان نے صوبائی سطح پر محکمہ تعلقات عامہ میں حال ہی میں قائم کئے جانے والے آن لائن شعبہ اشتہارات ایلیٹ آف دی آرٹ کانفرنس روم جدید سہولیات سے مزئین نیوز اور اینڈ سوشل میڈیا سیل اور الیکٹرنک میڈیا مانیٹرنگ سیل سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور یہاں فراہم کی جانے والی شاندار سہولیات پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی ڈی کے ریجنل آفس کو بھی انہی بنیادوں پر استوار کرنیکاعادہ کیا ۔ ڈی جی پی آر پنجاب نبیلہ غضنفر نے ڈی جی پی آئی ڈی سہیل علی خان کا محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کرنے اور اسے مزید بہتر بنانے کیلئے دی جانے والی تجاویز پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈی جی پی آر پنجاب ذرائع ابلاغ کے فروغ ، اشتہارا ت کی منصفانہ تقسیم اور افسران و ملازمین کی ٹریننگ کے حوالے سے ان کی طرف سے دی جانے والی مثبت تجاویز پر بھر پور عملدآمد کو یقینی بنائے گا۔ ڈی جی پی آئی ڈی لاہور سہیل علی خان نے اس موقع پر ڈی جی پی آر پنجاب نبیلہ غصنفر کو ایک یارگار شیلڈ بھی پیش کی