یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال کے زیراہتمام کاہنہ میں فری آئی کیمپ

یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال کے زیراہتمام کاہنہ میں فری آئی کیمپ

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف لاہورٹیچنگ ہسپتال کے زیراہتمام کاہنہ میں فری آئی کیمپ کا انعقادکیا گیا،یہ فری آئی کیمپ بسم اللہ فری ڈسپنسری کے چیف ایگزیکٹوماہرامراض جلد ڈاکٹرعدنان کی زیرنگرانی منعقدہوا،جس میں سینکڑوں مریضوں کو نظرکی عینکیں ان کا چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں،فری آئی کیمپ میں ڈاکٹر فدا،ڈاکٹر احتشام،ڈاکٹر عثمان،ڈاکٹرعدنان،ڈاکٹرنایاب،ڈاکٹرحجاب سمیت دیگر ڈاکٹرز نے مختلف علاقوں سے آنیوالے مر یضوں کا فری آئی چیک اپ کیا اور مر یضوں کو مفت عینکیں و ادوایات بھی دیں گئی،اورمریضوں کاکمپیوٹرائزڈ معائنہ کیا،فری میڈیکل کیمپ میں سینئرصحافی،کالم نگار ایم اے تبسم،غلام مصطفی بھٹی،میاں کاشف خادم،سیدصداحسین کاظمی،علی رضا،عثمان سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدادمیں شرکت،اس موقع پرڈاکٹرمحمدعدنان کا کہنا تھا کہ فری آئی کیمپ لگانے کا مقصد کسی قسم کی سیاست نہیں بلکہ ہم انسانیت کے جذبے کی خدمت کے تحت یہ کام کررہے ہیں اور فری آئی کیمپ لگانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا بلکہ ہم نے فر ی آئی کیمپ لگانے کے عمل کو مزید تیزکر نے کا فیصلہ کیا اور ایسے علاقوں میں زیادہ کیمپ لگائے گے جہاں غر یب عوام بستے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1