جمعیت علماء اسلام (س) کا عمران خان کی پہلی تقریر کی حمایت کرنے کا فیصلہ

جمعیت علماء اسلام (س) کا عمران خان کی پہلی تقریر کی حمایت کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) جمعیت علماء اسلام س کا عمران خان کی الیکشن جیتنے کے بعد پہلی تقریر کی حمایت کرنے کا فیصلہ،جے یو آئی س کا اہم ماہانہ اجلاس گذشتہ روز امیر لاہور مولانا علیم الدین شاکر کی صدارت میں مرکز الجمعیت ملٹری اکاؤنٹس سوسائٹی میں ہوا۔ ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین کے مطابق اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر میں عمران خان کی الیکشن جیتنے کے بعد پہلی تقریر کی بھر حمایت کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں یہ کہا گیا کہ عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں یہ دعویٰ کیاکہ وہ پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنائیں گے اداروں کے اخراجات کم کریں گے اور وی آئی پی عمارتوں کو فلاحی مقاصد کے لئے استعمال کریں گیاجلاس میں کہا گیا کہ عمران خان کا یہ بیان نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ ہم اس کی بھر حمایت کرتے ہیں، اجلاس میں کہا گیا کہ جے یو آئی س کا ہمیشہ یہ شیوارہا ہے کہ ہر اچھے کام کی حمایت اور برے کام کی مخالفت کی جائے اور جے یو آئی دعا گو ہے اللہ عمران کو اپنے اس بیانیے پر عمل کرنے کی توفیق دے، اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ اگرعمران خان کا یہ بیان اپوزیشن جماعتوں کو زیر کرنے کے لئے دیا گیا ہے تو یہ ملک پاکستان اور قوم کے لئے بہت برا سمجھا جائیگا اور لمحہ فکریہ ہے ،اگر سنجیدگی کے ساتھ اس بیان پر عمل کیا جائے گا تو ہم ہمہ تن گوش تعاون کریں گے ،اس موقع پر پی ٹی آئی سے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد کے ساتھ ساتھ یہ درخواست کی ہے کہ مولانا سمیع الحق،مفتی تقی عثمانی جیسے دیگر ملک کے نامور ،محب وطن علماء سے رابطے کرکے ان مقاصدکے حصول کے لئے رائے لیں۔اجلاس میں قاری واحد بخش،مولانا علیشاہ،مولانا صلاح الدین ایوبی،پروفیسر ولی محمد قاری عبدالحمید تونسوی،قاری رحمت اللہ لاشاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس کے آخر میں ملکی سلامتی اور علامہ ظہیر الدین ایڈووکیٹ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔