پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا قیام خوش آئند ہے ، پیر ولی اللہ شاہ

پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا قیام خوش آئند ہے ، پیر ولی اللہ شاہ

لاہور (پ ر)مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے چیئرمین پیر ولی اللہ شاہ بخاری نے لاہور بادشاہی مسجد تبرکات گیلری سے محکمہ اوقاف کی زیر تحویل چورائے گئے نعلین پاکؐ کی تاحال عدم بازیابی اور چوروں کی عدم گفتاری کیخلاف شالیمار روڈ پر اپنی قیادت میں نکالی گئی تحریک بازیابی نعلین پاکؐ کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چورائے گئے نعلین پاکؐ فوری بازیاب اور انکے چور گرفتار کیے جائیں اور اسطرح از سر نو تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے نعلین پاکؐ چوری کے ذمہ دار محکمہ اوقاف کیخلاف کارروائی کرکے نعلین پاکؐ بازیاب کرائے جائیں ۔نیز پیر ولی اللہ شاہ نے حالیہ انتخابات کے بعد پارلیمنٹ میں بننے والے متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے اسے انتہائی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ دھاندلی ، جمہوریت ،پارلیمنٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے ان حالات میں تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کا اتحاد انتہائی نیک شگون ہے جو ملک و قوم کو ہر قسم کے بحرانوں سے نکالنے کیلئے انتہائی کلیدی کردار ادا کریگا کیونکہ یہ سب سے پہلا مرحلہ ہے کہ حکومت انتہائی کمزور اور اپوزیشن انتہائی مضبوط بننے جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1