گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ ،خصوصی طالبات کوداخلہ نہیں دیا جائیگا

گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ ،خصوصی طالبات کوداخلہ نہیں دیا جائیگا

لاہور (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ نے انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کی انوکھی پالیسی اختیار کر لی ہے کالج انتظامیہ نے خصوصی طالبات کو داخلہ نہ دینے کی شرط عائد کر دی ہے بھینگی،بہری اور لکنت والی طالبہ کو فرسٹ ائیر میں داخلہ نہیں دیاجائیگاگورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ نے شرمناک پالیسی کااظہار اپنے پراسپیکٹس میں درج داخلہ پالیسی میں بھی کر دیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خصوصی طالبات پر فرسٹ میں داخلوں کی پابندی کی خلاف ورزی ہے کالج انتظامیہ کی جانب سے داخلہ پالیسی کیخلاف والدین اور طالبات نے شدید احتجاج کیا ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کالج کی پرنسپل کو فوری طو پر عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ ایسی شرمناک داخلہ پالیسی کے بعد ان کا اس عہدے پر رہنا نہایت ہی افسوس کی بات ہوگایہ بھی ہو ا ہے کہ گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ برائے خواتین اب تک 2 ہزار سے زائد پراسپکٹس فروخت کرچکا ہے اس سارے واقعہ کا علم ہونے پر ڈائریکٹر کالجز ظفر عنایت انجم نے نوٹس لے لیا ہے اس حوالے سے جب کالج کی پرنسپل عنبرین جاوید سے رابطہ کیاگیا تو ان کا موقف تھا کہ داخلہ پالیسی ایم ایس سی فزیکل ایجوکیشن میں داخلوں کیلئے ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1