حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تاریخ کی بدترین دھاندلی کی : پرویز ملک

حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تاریخ کی بدترین دھاندلی کی : پرویز ملک

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن میں الیکشن کمیشن نے تاریخ کی بدترین دھندلی کی ہے جس کی ماضی میں کہی مثال نہیں ملتی،عوام کے ووٹوں کو کوڑے کے ڈھیر پر پہنچ دیا گیا ،نواز شریف کو ہر مرتبہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا،تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص کو جیل میں قید کردیا گیا ،اس کو انتقام نہیں تو اور کیا کہا جائے،مخالفین کو یہ خوف تھا کہ کہیں عوام کے حقوق کی بات کرنے والے دوبارہ اسمبلیوں میں پہنچ نہ جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انہوں نے الیکشن میں کامیابی کے بعداپنے حلقوں میں ان کے اعزاز میں دئے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسموقع پر سعدیہ تیمور،سید توصیف شاہ،رمضان صدیق بھٹی، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، میاں سلیم اور جاوید اقبال سمیت دیگربھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت جبکہ مسلم لیگ ن پاکستان کا نظریہ ہے، حالیہ انتخابات کی وجہ سے دنیا بھرمیں پاکستانی ووٹرز کا امیج خراب ہواہے ،جن حلقوں میں امیدار8سو ووٹوں سے ہار رہاہو ان حلقوں میں چار ہزارووٹوں کا مسترد ہونا سمجھ سے بالا تر ہے ایسا محسوس ہوتاہے کہ پاکستانی عوام مسلسل انتخابات ہونے کے باوجود ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے ناواقف ہے اور انہیں اندازہ ہی نہیں ہوپاتا کہ انہیں کس امیدوار کو ووٹ ڈالناہے حالانکہ پاکستانی قوم ووٹ ڈالنے میں خاصی مہارت حاصل کرچکی ہے جبکہ گزشتہ2013کے انتخابات میں چند گنتی کے ووٹ مسترد ہوئے جو کہ ایک فطری عمل ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1