ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا عطائی مکاؤ کمیٹیاں تشکیل دینے کا مطالبہ

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا عطائی مکاؤ کمیٹیاں تشکیل دینے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں ضلع اور ڈویژن کی سطح پر عطائی مکاؤکمیٹیاں تشکیل دی جائے،کمیٹی میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او ، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر ،ڈاکٹروں اور دیگر محکمے کے لوگوں کو شامل کیا جائے جوکہ ماہانہ اجلاس کر کے عطائی ڈاکٹرز کا خاتمہ یقینی بنائیں ۔ ینگ ڈاکٹرز کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف جاری آپریشن کو کامیاب بنایا جاسکے ۔ وائی ڈی اے نے چیف سیکرٹری پنجاب سے بھی درخواست کی کہ صوبائی سطح پر بھی ماہانہ اجلاس / کمشز ز کانفرنس میں اس کو بطور ایجنڈا رکھ کر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تاکہ یہ مہم کامیابی سے جاری رہے۔