مرکز اور پنجاب میں حکومتی اتحاد کا مار جن بڑھا کر دکھا ئینگے : پرویز الٰہی

مرکز اور پنجاب میں حکومتی اتحاد کا مار جن بڑھا کر دکھا ئینگے : پرویز الٰہی

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ق)کے رہنماچوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومتی اتحا د کا مارجن بھی بڑھا کر دکھائیں گے اور کام بھی ہوتا ہوا نظر آئے گا ۔ ہم عمران خان کے اتحادی تھے اور ہیں پنجاب کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔ گزشتہ روز ایک انٹر ویو میں پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مجھے یقین تھا کہ میں نے مخلوق خدا کی خدمت کی ہے اس لئے پروردگار مجھے دوبارہ کام کا موقع دے گااور فجر کی نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتا ہوں کہ مجھ سے ایسے کام لے جس سے تیری مخلوق خوش ہو جائے ۔پرویز الٰہی نے کہا کہ شریف برادان میں فرعونیت پہلے سے بھی زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی محبت اور گفتگو میں بہت اثر ہے ۔جب ہم ملنے گئے تو انہوں نے بڑی محبت سے کہا کہ چوہدری صاحب آپ صوبے کی سیٹ نہ چھوڑیں ہم آپکے تجربے سے پنجا ب میں استفادہ کریں گے چنانچہ ہم نے رضامندی ظاہر کر دی ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہمارا پرانا خاندانی تعلق ہے انہوں نے بھی فون کیا تھا کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں میں نے ان سے اصرار کیا کہ ملاقات کر کے کیا کرنا ہے اس پر ایاز صادق نے کہا کہ جب ملاقات ہوئی تو بات بھی وہ خود ہی کر لیں گے میں نے انہیں بتایا کہ ہماری عمران خان سے ملاقات ہے چنانچہ عمران خان سے ملاقات کے بعد پیغام چلا گیا اور پھر بات آگے نہیں چلی۔

پرویز الٰہی

Back t

مزید : صفحہ اول