قرضوں کے بوجھ تلے ملک کو مستحکم کرنا عمران خان کا ویژن، عبدالعلیم

قرضوں کے بوجھ تلے ملک کو مستحکم کرنا عمران خان کا ویژن، عبدالعلیم

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

خان نے کہا کہ عمران خان کا ویڑن قرضوں کے بوجھ تلے ملک کو مستحکم کرنا اور اسلامی ممالک کو قریب لانا ہے ،انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں نے پاکستان کو کمزور معیشت ،غربت ،بے روزگاری اور پے درپے قرضوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، انشاء4 اللہ عمران خان سادگی اور کفایت شعاری کو شعار بناتے ہوئے ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں عام آدمی کو اْس کا حق مل سکے ،انہوں نے کہا کہ مصنوعی ترقی کا پول عوام کے سامنے کھل چکا ہے اور عام انتخابات کے ایک ہفتے بعد ہی لوڈ شیڈنگ کے عفریت نے عوام کو دوبارہ جکڑ لیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو آزادانہ طور پر حکومتیں بنانے کا اختیار دیا جائے لیکن بعض عناصر اپنے مخصوص مقاصد کیلئے ملک میں افراتفری اور بے یقینی کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے مختلف اضلاع کے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسترد شدہ کرپٹ سیاستدانوں کی سازشیں ناکام ہوں گی اور پی ٹی آئی وفاق اور صوبوں میں مضبوط حکومتیں بنائے گی جو عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کرتے ہوئے خیبر پختونخواجیسا طرز حکمرانی قائم کرے گی جن پر عوام دوبارہ اپنے اعتماد کا اظہا ر کر سکیں۔

عبدالعلیم خان

مزید : ملتان صفحہ آخر