جاوید اقبال اوڑائچ،آصف مجید، چودھری شفیق کی پرویزالہٰی سے اہم ملاقات
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیداورچوہدری محمدشفیق کے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ہمراہ لاہورمیں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی اورصاحبزادہ نجیب سلطان باہوسے ملاقات کی اس موقع پرچوہدری پرویزالہیٰ نے گفتگومیں کہاکہ اقتدارکی باریاں لے کرمسلم لیگ(ن) نے پنجاب کابیڑہ غرق کردیااورعوام کومحرومیوں کے سواکچھ نہ دیایہی وجہ ہے کہ عوام نے انتخابات میں (ن) لیگ کاپنجاب سے صفایاکرکے ثابت کردیاکہ اب وہ اپنے حقوق لے کررہیں گے‘ انہوں نے کہاکہ آنے والادورترقی اورملک کی تاریخ میں عوام کے لیے سنہری دورہوگا‘ صاحبزادہ نجیب سلطان باہونے کہاکہ کامیابی حاصل کرنے پرچوہدری جاویداقبال وڑائچ ودیگرکومبارکبادیتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ تحریک انصاف ملک کے عوام کے لیے ان کے حقوق کی ضامن جماعت ثابت ہوگی اورملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوسکے گا‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ‘ چوہدری آصف مجیداورچوہدری محمدشفیق نے پرویزالہی کوضلع رحیم یارخان دورہ کی دعوت دی اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
پرویز الہیٰ سے ملاقات