7جماعتیں متحد، دھاندلی کیخلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

7جماعتیں متحد، دھاندلی کیخلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دھاندلی کیخلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، الیکشن دھاندلی زدہ تھے پورے ملک میں دھاندلی کیخلاف شور اٹھ رہا ہے‘ 7 جماعتیں دھاندلی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں ۔اس پر (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

چیف جسٹس آف پاکستان کو از خود نوٹس لے کر انتخابات کالعدم قرار دینا چاہیے تھا۔جمہوریت کی مضبوطی کیلئے دھاندلی زدہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ مولانا فضل الرحمن جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے امیر حافظ شیخ محمد عمر ودیگر عہدیداران سے ٹیلی فونک بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات مولانا معاویہ انصاری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل زاہد حبیب بھی موجود تھے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج ہو گا، اصل دھاندلی پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال کر کی گئی ‘اس کے درجنوں ثبوت موجود ہیں مگر کوئی نوٹس نہیں لے رہا، عمران مخالف سیاسی رہنماؤں کو سیاسی ٹارگٹڈ طریقہ سے ہرایا گیا جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہوا ہے۔

فضل الرحمن

مزید : ملتان صفحہ آخر