100گریجوایٹ اساتذہ بھرتی کرنیکا فیصلہ،19اکتوبر تک درخواستیں طلب
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)وفاقی حکومت نے 100 ٹرینڈ گریجوایٹ اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا، مطلوبہ معیار کے حامل امیدواروں سے 19 اکتوبر تک درخواستیں طلب کر لیں(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
۔ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے تعلیمی اداروں کیلئے مختلف مضامین کے 100 ٹرینڈ گریجوایٹ مرد و خواتین اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مطلوبہ تعلیمی معیار کے حامل مرد و خواتین امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد 33 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدوار فیڈرل پبلک سروس کمیشن(ایف پی ایس سی) کی ویب سائٹ پر جا کر 19 اکتوبر تک اپنی درخواستیں آن لائن بھجوا سکتے ہیں۔
بھرتی کا فیصلہ