خالد محمود کی بر طرفی، زرعی افسر خوش

خالد محمود کی بر طرفی، زرعی افسر خوش

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ایڈوائزر ٹوسیکرٹری زراعت پنجاب کی برطرفی پرمحکمہ زراعت کے افسران اورپیسٹی سائیڈز کمپنی مالکان نے سکھ کاسانس لے لیاتفصیل کے مطابق محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ میں تعینات کرپٹ آفیسر خالد محمودکی کروڑوں روپے کی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کرپشن اربوں روپے کے بے مقصد منصوبہ جات شروع کراکرخزانہ سرکار کونقصان پہنچانے اورسرکاری وسائل کابے دریغ استعمال بارے میڈیاکے انکشاف پرسیکرٹری زراعت پنجاب وآصف خورشیدنے انہیں عہدہ سے برطرف کردیاہے اوران کیخلاف تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے خالد محمودکی برطرفی پرپنجاب بھرکے زراعت آفیسران نے سکھ کاسانس لیاہے اورپیسٹی سائیڈز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کاروباری لوگوں کوکہناہے کہ خالد محمود کی لوٹ مار اوربلیک میلنگ سے وہ تنگ آچکے تھے مختلف پروگرامز کے نام پرکروڑوں روپے ان سے وصول کرلیے جاتے تھے جن کاکوئی حساب کتاب بھی نہ تھاانہوں نے چیئرمین نیب اورڈی جی نیب سے خالد محمود کاریکارڈ قبضہ میں لے کرکاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔

کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر